کراچی: ٹرک اور سوزوکی میں تصادم، 6 افراد جاں بحق

 
0
421

 کراچی ستمبر 12(ٹی این ایس):کراچی میں ملیرلنک روڈپرٹرک اورسوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ٹرک اور سوزوکی کی ٹکر سے 2 خواتین اور 2بچے بھی جاں بحق ہوئے ،جاں بحق افراد اور زخمیوں کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پک اپ سوزوکی وین میں ڈرائیور سمیت 12 افراد سوار تھے،حادثہ تیز رفتاری اور روڈ پر پڑے گڑھوں کے باعث پیش آیا۔

حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیاگیا۔