پابندیاں،امداد میں کٹوتی امریکا کےلیےنقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں،وزیراعظم

 
0
328

اسلام آباد ستمبر 12(ٹی این ایس): وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، پابندیاں اور امداد میں کٹوتی امریکا کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین سے مضبوط معاشی تعلقات ہیں ، ساٹھ کی دہائی سے عسکری شعبے میں تعاون بھی جاری ہے، تمام آپشنز پر غور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔ پاکستانی فوج اور انٹیلی جنس عہدعداروں پر مخصوص پابندیاں انسداد دہشت گردی کی امریکی کاوشوں کے لیے مددگار ثابت نہیں ہوں گی ۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا امریکی کانگریس کی جانب سے ایف 16 طیاروں کی فروخت کی منسوخی پر چین سے رابطے پر غور کریں گے۔

ایک سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں جاری صورتحال پر پاکستان کو الزام دینا سراسر ناانصافی ہے، افغانستان کے ساتھ پوری سرحدی پٹی پر باڑ لگانے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی فیصلے عدالتوں میں نہیں کیے جاسکتے، سیاسی طور پر نواز شریف پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔