کراچی (ٹی این ایس) ادارہ امراضِ قلب کراچی میں اربوں کی مبینہ کرپشن، سندھ حکومت متحرک

 
0
24

کراچی (ٹی این ایس)(رپورٹ: پیر بخش نوناری)کراچی ادارہ امراضِ قلب کراچی (نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز) میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن، بد انتظامی اور اقربا پروری کے خلاف سندھ حکومت نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ نئے آرڈیننس کے تحت اب اس معاملے کی انکوائری نیب کراچی کے بجائے محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کرے گا۔نیب کراچی نے چیف سیکریٹری سندھ کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں NICVD میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔ مراسلے میں غیر قانونی تقرریوں، من پسند افسران و عملے کو اربوں روپے کے غیر قانونی الاوینسز اور مراعات دینے کی شکایات شامل ہیں نیب نے نشاندہی کی ہے کہ من پسند ٹھیکیداروں کو قواعد کے خلاف اربوں روپے کے ٹھیکے دیے گئے، جن میں مبینہ طور پر رشوت بھی وصول کی گئی۔ مراسلے میں ادارے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں پر توجہ دلائی گئی ہے