کراچی (ٹی این ایس) چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کی شہید عامر بھٹو کی سوئم میں شرکت، والد سے اظہارِ تعزیت

 
0
35

کراچی (ٹی این ایس)(رپورٹ: پیر بخش نوناری)کراچی چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز علی بروہی کی شہید عامر بھٹو نے اورنگی ٹاؤن یوسی ون کے شہید چیئرمین عامر بھٹو کی سوئم کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی حاجی نواز علی بروہی نے شہید عامر بھٹو کے والد محترم سے ملاقات کر کے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی انہوں نے کہا کہ شہید عامر بھٹو پارٹی ایک مخلص، بہادر اور عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار کارکن تھے، جن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سوئم میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی تنظیمی عہدیداران، جیالے، کارکنان، پی ایس ایف و یوتھ ونگ کے نوجوان، سیاسی و سماجی شخصیات اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام شرکاء نے شہید عامر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔