بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

 
0
288

پھکلیاں ستمبر 13(ٹی این ایس): بھارت کی جانب سے ایک بار پھرورکنگ باؤنڈری پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے پھکلیاں کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت نے بلااشتعال گولہ باری کی جس کے باعث محمد ظہور نامی شہری شہید ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے شہری آباد کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کرنے پر پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔