راولپنڈی (ٹی این ایس)(مظہر شاہ) ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا مندرہ میں بچی کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ، اے ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او مندرہ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن بچی کے اہل خانہ سے ملیں اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا، فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کر کے ملزم/ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے مندرہ میں بچی کے قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اے ایس پی گوجرخان، ایس ایچ او مندرہ اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن بچی کے اہل خانہ سے ملیں اب تک کی تفتیش سے آگاہ کیا،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے فرانزک شواہد حاصل کئے گئے ہیں، دستیاب شواہد کی مدد سے تفتیش کو آگے بڑھایا جا رہے ہے، واقعہ میں ملوث ملزم/ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، مشتبہ و مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا ہے، فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں تفتیش کر کے ملزم/ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم ناقابل برداشت ہیں، ملزم/ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔