ایران کے ساتھ جوہری ڈیل تبدیل یا ختم کی جائے، نیتن یاہو

 
0
418

اسلام آباد ستمبر 13(ٹی این ایس):اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کی روک تھام کے لیے عالمی طاقتوں اور تہران کے مابین طے پانے والی ڈیل کو یا تو ختم کر دیا جانا چاہیے یہ اس میں ترامیم لازم ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے یہ بیان جنوبی امریکی ملک ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں میزبان ملک کے صدر ماروسیو ماکری کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد دیا۔ نیتن یاہو اپنے اس دورے پر متعدد مرتبہ ایران پر تنقید کر چکے ہیں۔ وہ الزام عائد کرتے ہیں کہ تہران حکومت عالمی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرتی ہے۔ بینجمن نیتن یاہو کسی لاطینی امریکی ملک کا دورہ کرنے والے پہلے برسر اقتدار اسرائیلی وزیر اعظم ہیں۔ ان کا یہ دورہ پیر سے جاری ہے۔