اسلام اباد (ٹی این ایس) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کا کوہاٹ روڈ کا اچانک دورہ

 
0
15

اسلام اباد (ٹی این ایس) سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود کا کوہاٹ روڈ کا اچانک دورہ،صفائی ستھرائی زائد نرخ پر گوشت کی 2شاپس اور ایک بیکری سیل کر دی گئی جبکہ مجموعی طو ر پر دو لاکھ روپے جرمانہ کر کے مقدمات بھی درج کرائے گئے عوام کی صحت وجان سے کھیلنے اور مصنوعی گرانی پید ا کر کے عوام کو لوٹنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے چوہدری شفقت محمود،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شتفقت محمود نے فتح جنگ شہر میں کوہاٹ روڈ پر واقع گوشت بیکرز اور سبز ی فروٹ دکانوں پر اچانک چھاپہ مارا اس دوران صفائی کے فقدان غیر معیاری اشیاء اور زائد نرخ وصولی پر کوہاٹ روڈ پر دو بیف شاپس اور ایک بیکری کو سیل کر دیا گیا بیٹ وے بیکری کو ڈیڑھ لاکھ جبکہ ہنگو بیف شاپ پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا متعدد دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کروا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے چوہدری شفقت محمود پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کہا ہے کہ عوام کی صحت اور زندگیوں سے کھیلنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی غیر معیاری مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے سے زائد وصول کرنے والے سبزی فروٹ فروشوں سمیت کسی بھی شخص سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی عوام کو مقررہ اور مناسب نرخوں پر اشیاء کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے انھوں نے دکاندار حضرات کو انتباہ کیا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں سرکاری نرخ نامے سے ہر گز ہر گز تجاوز نہ کریں بصور ت دیگر سخت قانونی کاروائی جس میں جرمانوں کے علاوہ ایف آئی آرزاور دکانوں کو سیل کردیا جائے گا لہذا قانون کی پاسداری کریں