الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو انتخابی مہم میں شرکت سے روک دیا

 
0
366

اسلام آباد ستمبر 14 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے کا حکم دیدیا‘ بلال یاسین کے وکیل نے بتایا کہ بلال یاسین نے گزشتہ سماعت کے بعد انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی‘ کیس کی سماعت 20ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن میں بلال یاسین کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کیس کی سماعت ہوئی۔ بلال یاسین کے وکیل نے کہا کہ بلال یاسین نے گزشتہ سماعت کے بعد انتخابی مہم میں شرکت نہیں کی۔ الیکشن کمیشن نے بلال یاسین کو انتخابی مہم میں شرکت نہ کرنے کا حکم دیدیا۔ الیکشن کمیشن نے سماعت بیس ستمبر تک ملتوی کردی۔