گورے انگریز چلے گئے مگر کالے انگریز اب بھی موجود ہیں، پرویزخٹک

 
0
918

پشاور ستمبر 14 (ٹی این ایس): وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پتہ ہے کس کس نے کہاں کتنا پیسہ مارا،سیاست دان اور بیوروکریٹ ہوشیارہیں،کام کرنے کے بعد نشانی نہیں چھوڑتے۔گورے انگریز چلے گئے مگر کالے انگریز اب بھی موجود ہیں۔پشاور کے ضلع کونسل ہال میں تقریب سے خطاب میں وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے کرتوت معلوم ہیں پتہ ہے کس کس نے کہاں کتنا پیسہ مارا ہے،سیاست دان اور بیوروکریٹ ہوشیارہیں،کام کرنے کے بعد نشانی نہیں چھوڑتے،خود تھرڈ ڈویژن کے استاد بھرتی کیے کیونکہ حکومتیں ایسی تھی،کسی وزیر اعلی نے اپنے اختیارات نہیں دیئے۔
اختیار دینے کو تیار ہوں مگر کام بھی کرنا پڑے گا،وزیر اعلی نے کہا کہ لوکل گورنمٹ کے لئے اس سال 80 ارب روپے دے رہے ہیں،یکم اکتوبر سے پشاور بس ٹرانزٹ منصوبے کا افتتاح ہوگا، پنجاب سے بہتر سروس ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف خود آپریشن کرونگا،ناظم کو کہا کہ تجاوازات نظر آئیں تو تمہاری انکروچمنٹ ہٹادونگا۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین ہزار ڈاکٹربھرتی کیے ہیلتھ کارڈ سے اب تک دس لاکھ افراد مستفید ہوچکے ہیں،پولیس کو غیر سیاسی بنا کر سیاسی لوگوں کی مداخلت ختم کردی،چند کرپٹ عناصر اداروں میں موجود ہیں لیکن اداروں کو بدنام نہ کیا جائے،وزیراعلی نے ایک سو انیس دکانوں کی چابیاں تاجروں میں تقسیم کیں۔