سعودی عرب میں رہنے والے دوسرے ممالک کے باشندوں کے لئے بڑی خوشخبری،سعودی حکومت نے ا نٹرنیٹ کال پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

 
0
406

اسلام آباد ستمبر 14(ٹی این ایس) سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے سے ملک میں انٹرنیٹ فون اور ویڈیو کال سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عبداللہ السوا نے بدھ کو اعلان کیا۔ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ اپنے ٹیلی کام کے پارٹنرز کے ہمراہ اور صارفین کو ترجیح دینے کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اگلے ہفتے سے انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے پر سے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ ایپلیکیشنز جو وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول کو سپورٹ کرتی ہیں 20 ستمبر سے کام کرنا شروع کر دیں گی ان نے مزید کہا یہ فیصلہ ملک کے وڑن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے
متحدہ عرب امارات میں وائس اوور انٹرنیٹ پروٹوکول پر سے پابندی اٹھانے پر بحث اپریل 2016 سے جاری ہے۔ فیڈرل نیشنل کونسل اس حق میں ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے فون اور ویڈیو کال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے، متحدہ عرب امارات میں دو ٹیلی کام کمپنیاں ہیں اور دونوں ہی نے گذشتہ سال سنیپ چیٹ کے ذریعے کال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔ سنیپ چیٹ نے انٹرنیٹ کے ذریعے کال کرنے کا فیچربھی گذشتہ سال متعارف کرایا تھا۔متحدہ عرب امارات کی ایک تنظیم امارات سیفر انٹرنیٹ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو محمد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وہ اس دن کے انتظار میں ہیں جب لوگ مفت ماں کال کر سکیں گے۔ تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا حفاظت اور سکیورٹی کو نظرانداز کر کے نہیں کیا جانا چاہیے۔۔