لندن میں زیر زمین ریلوے سٹیشن میں دھماکہ،متعدد افراد زخمی

 
0
432

لندن ستمبر15 (ٹی این ایس):لندن میں زیر زمین ریلوے سٹیشن میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق مغربی لند ن میں پارسن گرین زیر زمین ریلوے سٹیشن میں مسافر کا بیگ دھماکے سے پھٹ گیا۔دھماکے کے بعد چاروں طرف دھواں پھیل گیا۔دھماکے کی شدت اس قدر شدید تھی کی متعدد افراد زخمی ہو گئے۔دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر بھگدڑ پچ گئی۔ دھماکے کی شدت کے پیش نظر ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو اہلکاروں کی مددسے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کر رہی ہے۔مغربی لندن میں ٹرین سروس معطل کر دی گئی