پاکستانی نژاد خاتون برطانوی پولیس میں سپرنٹنڈنٹ بن گئیں

 
0
405

لندن نومبر 28(ٹی این ایس)پاکستانی نڑاد خاتون برطانوی پولیس میں سپرنٹنڈنٹ بن گئیں،پاکستانی نڑاد برطانوی خاتون شبنم چوہدری برطانیہ کی نیو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس میں نہ صرف پہلی پاکستانی و ایشیائی بلکہ پہلی خاتون مسلم سپرنٹنڈنٹ بھی بن گئیں ہیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق شبنم چوہدری صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئیں، مگر ان کی پیدائش کے بعد جلد ہی ان کے والدین برطانیہ منتقل ہوگئے اور انہوں نے لندن میں ہی تعلیم حاصل کی۔ 1989 میں شبنم چوہدری نے برطانیہ کی میٹروپولیٹن پولیس سروس کو جوائن کیا۔شبنم چوہدری کو پہلی بار 2010 میں ڈٹیکٹو چیف انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ رواں برس 10 اکتوبر کو پولیس کے اعلیٰ ایوارڈ 28 کرائم ایوارڈ 2017 سے بھی نوازا گیا۔انہیں لندن میں پولیس کے شعبے میں انتہائی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے پر 28 سال بعد سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔