چودھری نثارکی لندن میں کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت

 
0
423

چوہدری نثارکا تاحال کوئی تعزیتی بیان نہیں آیا تھا، تاہم وہ لندن میں مقیم تھے اور انہوں نے آج ریجنٹ پارک مسجد میں کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کی

لندن ستمبر 13 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ ن کے منحرف مرکزی رہنماء چودھری نثار علی خان سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی لندن میں نمازجنازہ میں شرکت کریں گے، تاہم چوہدری نثار کا تاحال کوئی تعزیتی بیان سامنے نہیں آیا، جبکہ کلثوم نوازکی وفات پرتمام سیاسی و سماجی اور حکومتی شخصیات نے تعزیتی بیانات دیے۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سابق وزیرداخلہ اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے قریبی ساتھی چوہدری نثار کلثوم نوازکی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ریجنٹ پارک مسجد لندن پہنچے۔

جہاں پرانہو ں نے بیگم کلثوم نواز کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور دعائے مغفرت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جب کلثوم نواز کی وفات کی خبر چلی توچوہدری نثار بھی ان کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیلئے وہاں پہنچ گئے تھے۔ نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکی ریجنٹ پارک مسجد میں نمازجنازہ پڑھائی گئی، کلثوم نوازکی نمازجنازہ امام شیخ خلیفہ عزت نے پڑھائی، جنازے بیٹوں سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

نمازجنازہ میں مرحومہ کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز، سمدھی اسحاق ڈار، شہبازشریف،چوہدری نثار،عزیز واقارب، سابق وزیراعظم چودھری عبدالمجید نے بھی شرکت کی۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بیگم کلثوم نوازکی میت کل صبح6 بجے لاہور ایئرپورٹ پرپہنچ جائے گی۔ کلثوم نواز کی میت پی کے758 کے ذریعے پاکستان لائی جائے گی۔ جس کے بعد ان کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔

کلثوم نواز کی تدفین ان کے مرحوم سسرمیاں شریف کے پہلو میں کی جائے گی۔ شہبازشریف کلثوم نوازکی میت لینے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز لندن میں11ستمبر بروزمنگل کوانتقال کرگئی تھیں، کلثوم نوازکینسر کے مرض میں مبتلا تھیں، ایک سال25 دن لندن میں زیرعلاج رہیں۔ انہیں گیارہ ستمبر کی رات پھیپھڑوں کی سنگین بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔

کلثوم نواز17اگست 2017 میں کینسر کی بیماری کے علاج کیلئے لندن گئی تھیں۔ گزشتہ سال 22 اگست کوکلثوم نواز کی بیماری کی تصدیق ہوئی تھی۔ بیگم کلثوم نواز13مہینے لندن میں زیرعلاج رہیں۔ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نوازکی وفات کے بعد ان کے شوہر سابق وزیراعظم نوازشریف ،بیٹی مریم نواز، داماد کیپٹن ر صفدرجوکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اڈیالہ جیل میں قید کاٹ رہے ہیں ۔ان کوپیرول پررہائی دی گئی۔ تاکہ وہ اپنی اہلیہ کے نمازجنازہ میں شرکت کرسکیں۔