یونان میں پاکستانیوں کی عیدمیلادالنبی ﷺریلی،انتہاپسندوں کا حملہ

 
0
409

ایتھن نومبر 28(ٹی این ایس)یونان میں سیکڑوں سفید فام انتہا پسندوں نے پاکستانی برادری کی جانب سے نکالے گئے میلاد مصطفیٰ کے جلوس پر حملہ کردیاجس کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں ،پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔ جھڑپ میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یونان میں فٹبال کلب کے شائقین اور ایتھنز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین کے درمیان جھڑپ ہوئی اور پولیس نے مداخلت کرکے حملہ آوروں کو منتشر کردیا۔ مشرقی شہر تھیسالونیکی میں شرپسندوں نے پاکستانی کمیونٹی پراس وقت حملہ کیا جب ایک فٹبال کے لیگ میچ کیلئے اومونیا اسکوائر پر بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے جہاں مسلمانوں کی جانب سے میلاد مصفطیٰ کا جلوس گزررہا تھا۔شرپسندوں کی جانب سے پہلے میلاد کے جلوس کے شرکا پر جملے بازی کی گئی جس کے بعد اسلامی جھنڈے کو پامال کیا گیا جس پر پاکستانی کمیونٹی اور شرپسندوں کے درمیان جھڑپ اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا استعمال کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا۔ جھڑپ میں کسی کے شدید زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔