خیبرپختونخوا (ٹی این ایس) سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی پراکسی فتنہ خوراج کے 7 دہشتگرد ہلاک، 4 جوان شہید

 
0
8

(.اصغرعلی مبارک )
خیبرپختونخوا (ٹی این ایس) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کرتے ہوئے بھارتی پراکسی سے منسلک 7 خارجی دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ سمیت 4 فوجی جوان شہید ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب بھارتی اسپانسرڈ خوراج نے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملے کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 بھارتی اسپانسرڈ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے بہادر نوجوان افسر لیفٹیننٹ دانیال اسمٰعیل بہادری سے لڑے اور تین جوانوں سمیت شہادت کو گلے لگا لیا۔ شہید ہونے والے تین جوانوں میں ضلع چکوال کے 42 سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا، ضلع ہری پور کے لانس نائیک فیاقت علی اور ایبٹ آباد کے 26 سالہ رہائشی سپاہی محمد حمید شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع چترال میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں کامیابی سے فتنہ الہندوستان کا ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی بھارتی اسپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے، مزید کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔