اسلام آباد (ٹی این ایس) صوبائی صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا سید محمد علی شاہ باچا نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر پاکستان کے نامور ایتھلیٹ ارشد ندیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے
اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کی شاندار کامیابی نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ اولمپکس کے بعد اب ایشیا میں بھی پاکستان کا پرچم سر بلند کرنا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ ارشد ندیم کی محنت، جذبہ اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ ارشد ندیم نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وسائل کی کمی ایک باحوصلہ اور باصلاحیت کھلاڑی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ ان کی یہ جیت ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے، اور اس سے یہ امید مزید مضبوط ہوتی ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔
انہوں نے ارشد ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرتے رہیں۔