کابل دھماکہ،عبدالرزاق کا افغان لیگ چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ

 
0
384

کابل ستمبر 15 (ٹی این ایس): کابل میں دھماکے کے بعد قومی ٹیم کے سابق آل را?نڈر عبدالرزاق نے بھی وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کابل کرکٹ سٹیڈیم کے باہر خودکش حملے میں حملہ آور کے علاوہ 2 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ایونٹ میں شریک پاکستان کے واحد سٹار کرکٹر عبدالرزاق نے بھی واپسی کا ارادہ کر لیا ہے، انھوں نے کہا کہ جس وقت خوش کش حملہ ہوا وہ اس وقت اپنے ہوٹل میں موجود تھے، اس دھماکے کے باعث تمام غیر ملکی کھلاڑی خوف میں مبتلا ہو گئے اور انہوں نے بھی فوراً وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا مگر منتظمین کی درخواست پر جمعرات کو ایک اور مقابلہ کھیلا،اب میں 1،2 روز میں واپس آجا?ں گا۔واضح رہے کہ عبدالرزاق ایمو شارکس میں شامل ہیں۔