سینیٹ اجلاس،بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 8 رکنی کمیٹی بنانے کا اعلان

 
0
440

سلام آباد ستمبر 15(ٹی این ایس) چیئرمین سینٹ میاں رضا رب انی نے سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے بلڈنگ کوڈ سوک ریگولیشنز کے رائے سے سینٹ کی قومی کمیٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ باضابطہ اعلان پیر کو کیاجائے گا جمعہ چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر سخت تشویش ہے۔
دریں اثناء سینیٹر جاوید عباسی کی جانب سے بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی اور سوک ریگولیشنز کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چودھری نے کہا کہ سی ڈی اے کے قوانین کے مطابق اگر اسلام آباد میں آپ کے پاس نجی اراضی ہے تو آپ اس میں تعمیرات کر سکتے ہیں ابھی ریگولیشن بن رہے ہیں۔ این او سی کے بغیر بھی تعمیرات کر سکتے ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے این او سی کے بغیر سوئی گیس اور بجلی نہیں دی جا رہی ہے۔ 100 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹی پر پابندی عائد ہے انہیں بھی بجلی اور گیس فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کی معاونت سے ٹاسک فورس بنا رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں تعمیرات ہو رہی ہیں کوشش ہے کہ میٹروپولیٹن کے زیر انتظام مستقبل کی حکمت عملی کر سکیں جس کے بعد چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے معاملہ کو انتہائی سنگین قرار دے کر سوموار کے روز ایوان بالا کی 8 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا جس کا باضابطہ اعلان پیر کو ہو گا۔