لاہور (ٹی این ایس) سید توقیر حیدر کاظمی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل ( الحمراء ) کو 28 – ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کیلئے منتخب کر لیا گیا

 
0
38

لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 28 – ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی سلیکشن کمیٹی نے آرٹ اینڈ کلچر کے فروغ میں نمایاں خدمات پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء سید توقیر حیدر کاظمی کو ایوارڈ کیلئے منتخب کرلیا ہے – اس بات کا اعلان کمیٹی کے اجلاس کے بعد چئیرمین ایوارڈزکمیٹی پیرسیدسہیل بخاری سیکرٹری جنرل ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے کیا ہے – انہوں نے بتایا کہ 28 – ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 3 ، سال کے وقفہ کے بعد منعقد کی جا رہی ہے اور یہ اس تقریب کا پارٹ ون ہوگا – مزید سلیکشن کا اعلان سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا