راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی سید علی عباس کا ہمراہ پولیس ٹیم جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ، لیڈی منشیات سپلائر گرفتار، 1 کلو 205 گرام ہیروئن برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پیرودھائی نے ہمراہ پولیس ٹیم علاقے میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیوں میں منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات سپلائر کو گرفتار کر لیا، زیر حراست لیڈی سے 1 کلو 205 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، زیر حراست خاتون نے تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا، زیر حراست خاتون منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و سزا یافتہ بھی ہے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔













