گوجرانوالہ (ٹی این ایس) صحافیوں کے حقوق کی علمبردار بین الاقوامی تنظیم گلوبل یونین آف جرنلسٹس کا اٹھارہواں ماہانہ اجلاس گزشتہ روز باغبانپورہ میں منعقد ہوا ۔ چئیرمین میاں مسعود احمد کی زیر نگرانی منعقدہ اجلاس کی صدارت صدر اطہر سلطان مغل نے کی ۔ نائب صدر حافظ سہیل انجم نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ سینئر فوٹو گرافر محمد علی سجن نے بارگاہ نبوت میں ہدیہ نعت رسول ﷺ پیش کیا ۔ آرگنائزر پنجاب نویدہ بخاری ، سرپرست محمد حفیظ بٹ ، چئیرمین میاں مسعود احمد ، نائب صدر مدثر عظیم انصاری ، ڈاکٹر الماس محمود سلطان ، میاں الیاس ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری انجینئر عمران خان نے اجلاس کے شرکاء سے اپنے مشترکہ خطاب میں گلوبل یونین آف جرنلسٹس کی بہتری کیلئے اپنے اٹل عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دیگر صحافی تنظیموں کی موجودگی میں گلوبل یونین آف جرنلسٹس شہر کی صحافتی فضاء میں اپنا پائیدار مقام بنا رہی ہے جوقابل ستائش ہے ۔ ہم اول روز سے جس مشن کو ساتھ لے کر چلے تھے آئندہ بھی اسی مشن کے تحت چلتے رہیں گے ۔ صدر اطہر سلطان مغل نے کہا کہ گلوبل یونین آف جرنلسٹس میں ہر اس ورکر صحافی کو عزت و احترام حاصل ہے جس کا وہ حقدار ہے ۔ لیکن ہماری مشترکہ کوشش یہی ہونی چاہئے کہ ہم عہدوں کی تفریق سے بالاتر ہوکر منزل کی جانب رواں دواں رہیں ۔ تنظیمی آئین و قانون ہہ عملدرآمد کا ہر فرد پابند ہے اور آئین کی پاسداری، وقت کی ہابندی ، مساوی عزت کا فروغ اورایک دوسرے کی مقام کو تسلیم کرنا یونین کے اغراض و مقاصد کی کامیابی کی ضمانت ہے اور ہماری یونین کی انفرادیت ہے ۔ اجلاس کے دیگر شرکاء میں سینئر وائس چیئرمین طاہر قیوم قادری ، وائس چیئرمین محمد ہرویز مغل ، وائس چیئرمین ہروفیسر محمد رحمان ، جوائنٹ سیکرٹری محمد عابد مغل ، سوشل میڈیا سیکرٹری میاں علی رضا ، سید حسنات شاہ ، مہر جاوید اقبال ، محمد مسعود ، عبدالحفیظ انصاری ، میر محمد کاشف ، محمد قیصر مغل سمیت متعدد صحافی حضرات شامل تھے ۔ سینئر صحافی سید حسنات شاہ نے یونین میں شمولیت اختیار کی جنہیں بھرپور انداز سے خوش آمدید کیا گیا













