شیخ رشید اور  طاہر القادری کا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل 

 
0
655

لاہور،ستمبر 17 (ٹی این ایس )   عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید  اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری  کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیاگیا۔ ملاقات طاہرالقادری کی رہائش گاہ پر ہوئی۔

شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ انکی دلی ٖخواہش ہے کہ عوام چوروں ،لٹیروں اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف یک زبان ہوجائیں ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن اپنے منطقی انجام کو پہنچے گااور اس کے تمام متاثرین کو انصاف ضرور ملے گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے تمام ذمہ داران جیل میں ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے پر شریف خاندان کو جیل میں ہونا چاہیے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ اشرافیہ کے خلاف تمام کیسز اپنے انجام کو پہنچنے چاہئیں ۔حلقہ این اے 120میں حکمرانوں نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ۔