اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

 
0
37

اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر کے درمیان ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی جبکہ کلاڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریوں، مربوط ریلیف ورک پر گفتگو کی گئی۔بھارتی جیلوں میں طویل عرصہ سے مقید کشمیری لیڈر یسین ملک و دیگر اسیر کشمیری رہنماوں کی رہائی کے لیے پاکستان کی کوششوں میں تیزی لانے کی تجویز دی گئی۔مدنی مسجد کی تعمیرِ نو کی تجاویز سمیت دیگر امور پر تبادلِ خیال کیا گیا۔