اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈرامہ لگا ہوا ہے، آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، بشری بی بی کی بہن کا علیمہ خان پر انڈا پھینکنے پرردعمل

 
0
29

اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے علیمہ خان پر انڈا پھینکنے کے واقعے ردعمل دیا ہے۔
ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں مریم ریاض وٹو نے نام لیے بغیر کہا کہ اچھا ڈرامہ لگا ہوا ہے اور آپ سب بیوقوف بنے جا رہے ہیں، چیزوں کا تجزیہ کریں اور حتمی نتیجے پر پہنچیں۔مریم ریاض کا بیان شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بشری بی بی کی بہن خود کہہ رہی ہیں کہ یہ سب ڈراما ہے علیمہ خان نے خود کو انڈا پڑوایا ہے۔
خیال رہے کہ آج اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکے گئے۔ گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق انڈا پھینکنے والی خواتین کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔