کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید22 اموات، 1 ہزار 592 نئے کیسز رپورٹ

 
0
122

اسلام آباد 08 مارچ 2021 (ٹی این ایس): عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید22 اموات اور ایک ہزار 592 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 227 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 18 ہزار415 ہے۔ 5 لاکھ 60 ہزار 458 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 565 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 426، خیبر پختونخوا 2 ہزار 113، اسلام آباد میں 509، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 201 اور آزاد کشمیر میں 311 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 45 ہزار 740، خیبر پختونخوا 74 ہزار 27، سندھ 2 لاکھ 59 ہزار855، پنجاب میں ایک لاکھ 77 ہزار823، بلوچستان 19 ہزار117، آزاد کشمیر 10 ہزار 579 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے جبکہ 63 سال سے بڑی عمر کے افراد کو بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جائے گی۔