وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا 2 روزہ دورۂ سنگاپور

 
0
155

سنگاپور کے وزیرخارجہ کی دعوت پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور کا 2 روزہ دورہ کیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا۔ جہاں بلاول بھٹو نے صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ بھی کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے میٹا میں پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس اقدام سے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔