کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی کارروائی ، ٹی ٹی پی کمانڈر ساتھی سمیت ہلاک

 
0
373

اسلام آباد ستمبر18 ( ٹی این ایس ) کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے جلال پور پیر والا میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر اور اس کے ساتھی کو ہلاک کر دیا جبکہ 4 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تلاش جاری۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع ملتان کے شہر جلال پور پیر والا میں 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کا دہشت گردوں سے مقابلہ ہو گیا۔ پولیس مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ 4 اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے