ہری پور (ٹی این ایس) نوجوان بزنس مین ملک عمیر خالد ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب

 
0
40

ہری پور (ٹی این ایس) نوجوان بزنس مین ملک عمیر خالد ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر منتخب، عبد الباسط نائب صدر اور ارحم اکرام سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے چیمبر کی نئی کابینہ کے لئے نوجوان قیادت کے انتخاب پر ممبران کا یونٹی گروپ کے قائدین کو خراج تحسین، نو منتخب عہدیداران کا چیمبر کی تعمیر و ترقی اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کا عزم، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر چیمبرز کی طرح ہری پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بھی کابینہ کی تبدیلی کے لئے انتخابی عمل مکمل ہو گیا صدر شہباز محمود، سینئر نائب صدر محمود الرحمن اور نائب صدر ملک سعید اختر کے استعفیٰ کے بعد الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق ایسوسی ایٹ کلاس یونٹی گروپ کے نامزد کردہ نوجوان بزنس مین ملک عمیر خالد بلامقابلہ صدر، معروف بزنس مین عبد الباسط نائب صدر اور کارپوریٹ کلاس سے حطار انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے نامزد کردہ نوجوان صنعتکار ارحم اکرام سینئر نائب صدر منتخب ہو گئے ہیں نوجوان قیادت کے انتخاب پر کاروباری حلقوں اور ممبران چیمبر نے یونٹی گروپ کے قائدین کو اس حسن انتخاب پر مبارکباد و شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا نو منتخب عہدیداران نے یونٹی گروپ، ایگزیکٹو باڈی اور ممبران چیمبر کے اعتماد پر پورا اترنے اور چیمبر کی تعمیر و ترقی اور ممبران کے وسیع تر مفاد کے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کا عزم کیا ہے یاد رہے کہ نو منتخب صدر ملک عمیر خالد اس سے قبل بطور نائب صدر چیمبر بہترین کارکردگی کا لوہا منوا چکے ہیں جبکہ نائب صدر عبد الباسط جو کہ چیمبر اور آل ٹریڈرز ایسوسی ایشن میں اہم عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں اسی طرح نو منتخب سینئر نائب صدر ارحم اکرام جن کا شمار نوجوان صنعتکاروں میں ہوتا ہے اور وہ موجودہ صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ کے فرزند ہیں