فواد چوہدری کا عائشہ گلالئی کو کھلا چیلنچ ، سیٹ چھوڑ کر الیکشن لڑکر دکھائیں

 
0
380

اسلام آباد ستمبر19 ( ٹی این ایس) الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے عائشہ گلالئی کو للکار دیا کہتے ہیں، عائشہ گلالئی کی کوئی حیثیت نہیں وہ سیٹ چھوڑ کر الیکشن لڑ کر دکھائیں تو ہم ما نیں۔ ٹی وی پر آکر سب کے سامنے تحریک انصاف چھوڑنے کا کہا، کہتے ہیں عائشہ گلالئی نے اتنے جھوٹ بولیں ہیں کہ ان کی وجہ سے انگریزی کی ڈکشنری بھی تبدیل ہوگئی ہے، جب کہ ان کے جھوٹ کا اندازہ میڈیا خود بھی لگا سکتا ہے۔،

پی ٹی آئی رہنما نے شریف خاندان کی نیب میں عدم پیشی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نیب میں غیر حاضری کی سزا تین سال قید ہے، شریف خاندان اپنے معاملات کا جواب نہیں دینا چاہتا، جے آئی ٹی میں بہت ثبوت ہیں اور شریف خاندان انہیں نظر انداز کررہا ہے۔۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں اور ہر جگہ پیش ہوتے ہیں، لیکن ہمارا نکتہ ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت ہے یا انتظامی اندازہ، اگر انتظامی ادارہ ہے تو اس کے پاس توہین عدالت کا اختیار نہیں اور اس کا فیصلہ ہائیکورٹ جلد کرے گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ریفرنسز کے معاملے پر سپریم کورٹ کے مانیٹرنگ جج کو نوٹس لینا چاہے اور احسن اقبال کو عدالت میں طلب کرکے پوچھنا چاہیے کہ وہ کس ایما پر الزامات لگارہے ہیں۔