غیر قانونی بھرتیاں کیس ، راجہ پرویز اشرف پر فرد جُرم عائد

 
0
346

لاہور ستمبر 19(ٹی این ایس) : لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف گیسکو اسکینڈل اور غیر قانونی بھرتیوں سےمتعلق کیس کی سماعت کی ۔ سماعت میں راجہ پرویز اشرف پر فرد جُرم عائد کر دیا۔ عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیر اعظم سمیت دیگر 7 ملزمان پر بھی فرد جُرم عائد کیا۔ دوسری جانب راجہ پرویز اشرف نے صحت جُرم سے انکار کر دیا۔ خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف پر 437 افراد کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کرنے کا الزام تھا اور نیب نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 افراد کے خلاف 2016ء میں ریفرنس دائر کیا تھا ۔