مشال قتل کیس،57افراد پر فرد جرم عائد

 
0
294

ہری پور ستمبر 19 (ٹی این ایس):ہری پور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مشال قتل کیس کی سماعت کے دوران 57افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق 13اپریل 2017کوشعبہ صحافت، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مشال نامی طالبعلم کو ایک ہجوم نے تشدد کے بعد قتل کر دیا ۔مشال پر الزام تھا کہ وہ توہین رسالت کا مرتکب ہوا جبکہ بعد میں یہ بات جھوٹ ثابت ہوئی۔مشال قتل کیس ہری پور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے۔آج کی سماعت میں مشال کے قتل میں ملوث 57لوگ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ان 57ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی جبکہ کل سے کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع کیا جائے گا۔