کراچی،ستمبر 19 (ٹی این ایس): کور کمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزانے آرمی، رینجرز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز کی سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص قیام امن کی کوششوں کو سراہااور ہدایت دی کہ عبادت گاہوں، مجالس کے مقامات اور جلوس کے راستوں کی سیکورٹی یقینی بنائی جائے۔
کو رکمانڈر کی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹرز میں محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی اجلاس کا انعقاد ہوا۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ سول وفوجی حکام نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیکورٹی ادارے باہمی رابطوں کے ذریعے امن وامان کی صورت حال پر نظر رکھیں۔ کور کمانڈر نے کراچی کے شہریوں بالخصوص مذہبی رہنماؤں اور علماء سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن فضاء بنائے رکھنے کے لئے سیکیورٹی اداروںکو لازماَ تعاون فراہم کریں۔