تانیہ خاصخیلی قتل کیس کی تفتیش کی سربراہی اے آئی جی سندھ کے ذمے

 
0
397

کراچی، ستمبر 19 (ٹی این ایس):  آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جھانگارا میں قتل ہونیوالی تانیہ خاصخیلی کیس کی تفتیش کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سندھ کو تفویض کر دی ہے۔

آئی جی سندھ  نےہدایت جاری  کردی ہے کہ تفتیش کے جملہ پہلوؤں کو ہر لحاظ سے غیر جانبدار،ٹھوس اور نتیجہ خیز بناکرملوث ملزمان کو متعلقہ عدالت سے مثالی سزا دلوانے کوممکن بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی جلد فراہمی یقینی بنائی  جاسکے ۔