آصف زرداری سندھ کا سب سے بڑا مسلہ ،پیچھا کرکے انھیں جیل میں ڈلوائیں گے۔ عمران خان کا حیدر آباد میں جلسے سے خطاب

 
0
371

حیدر آباد، ستمبر 20 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین  عمران خان نےاعلان کیا کہ اب آصف زرداری کو سندھ کا سب سے بڑا مسلہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب رداری کا پیچھا کیا اور انھیں جیل میں ڈلوایا جائے گا۔

عمران خان نے یہ اعلان  حیدر آباد میں منعقدہ  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے کر گیا۔ اسکی خاندانی زمین  صرف ڈیڑھ سو ایکڑ  تھی اور آج وہ 1لاکھ ایکڑ زمین اور 19 شوگر ملز کامالک ہے۔ جبکہ زرداری کے فرانس و لندن میں محلات اور ہوٹلز ہیں۔ انھوں نے بلاول بھٹو سے  کہا کہ وہ اپنے والد سے پوچھے یہ دولت کہاں سے آئی ہے؟

عمران خان نے مزید کہا کہ پیسے بنانے کیلیے نوازشریف اور زرداری نے ادارے تباہ کیے۔یہ اپنا نیب اور اپنا الیکشن کمیشن لے آئے۔میثاق جمہوریت کے نام پر دونوں نے مک مکا کیا اور اس مک مکا کی وجہ سے پاکستان پورے برصغیر میں سب سے پیچھےرہ گیا۔ اگر نیب مضبوط ہوتا تو نوازشریف اور زرداری پکڑے جاتے۔

عمران خان نے اس موقع پر بلاول بھٹو سے مخاظب ہوکر کہا کہ بلاول ،آپ نےکیاایک دن بھی کام کیاکہ پارٹی چیئرمین بن گئے۔ آپ ایک جگہ کا  بتادیں جہاں ایک کلومیٹر پیدل چلے ہوں؟ بلاول بھٹوتم نےایک دن بھی کبھی نوکری کی؟کیسےملک ٹھیک کریں گے؟ ذوالفقار علی بھٹو کی طرح ہاتھ ہلانےسےلیڈرنہیں بنتے۔ بلاول جب سے آپ چیرمین بنے ہیں سندھ میں کوئی ایک کام بتادیں جوآپ نےکیاہو۔ ذوالفقارعلی بھٹوچھوٹےچھوٹےقصبوں میں گئے اور دن رات محنت کی تب جا کر وہ لیڈر کہلائے تھے۔ انھوں نے لاہور سے سیاست کا آغاز کیا جسکی وجہ سے تین مرتبہ پیپلز پارٹی لاہور سے جیتی مگر آج اسی حلقہ سے اس نے صرف1500 ووٹ لئے جو زرداری کا کارنامہ ہے۔

عمران خان نے خیبر پختونخواہ میں اساتذہ کی تعداد 50 سے 100 فیصد کئے جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر سندھ کے لوگوں نے انکی جماعت کا ساتھ دیا تو وہ ہر سطح پر نظام میں میرٹلاکر صوبے سے غربت کا خاتمہ کرینگے۔