لوک ورثہ اور وفاقی نظامت تعلیمات کے باہمی اشتراک سے آئی نائن گرلزماڈل کالج میں لوک میلہ کا انعقاد

 
0
1657

اسلام آباد،ستمبر 20 (ٹی این ایس):  گرلزماڈل کالج آئی نائن میں لوک ورثہ اور وفاقی نظامت تعلیمات کے باہمی اشتراک سے بچوں کا لوک میلہ منعقد ہواجس میں ڈائریکٹرجرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن حسنات قریشی , ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ ڈاکٹرفوزیہ سعید اور دیگر نے مہمانانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

 پاکستان ایجوکیشن فاونڈیشن اسلام آباد راولپنڈی مشاورتی کونسل نے میلے میں اپنی پبلیکیشنز اور تعارفی بروشرز کا اسٹال لگایا اسکے علاوہ ثقافت کو اجاگر کرنے کی غرض سے مختلف انواع کے سٹال بھی لگائے گئے تھے جن کوتمام معزز مہمانان گرامی نے بہت سراہا. پرنسپل کالج ھذا اور کوکنونئر اسلام آباد فریدہ یاسمین نے خصوصی طور پر فاونڈیشن کے اسٹال کا اہتمام کیا۔

 کنونئر راولپنڈی اسلام آباد مشاورتی کونسل و مرکشی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ایجوکیشن فاونڈیشن ڈاکٹرمحمدافضل بابر نے سارے انتظامات مرکزی خازن سعید چوہدری کے ساتھ ملکر کئے. فاونڈیشن کے رضاکار سعیدالرحمن اور حفصہ صالحہ نے اسٹال پر مسلسل آنے والے مہمانوں کو فاونڈیشن کا تعارف پیش کیا. تمام ایریا ایجوکیشن آفیسرز نے بھی اسٹال کو وزٹ کیا۔