عمران نیازی الزامات لگانے سے اپنے گریبان میں جھانکیں ،پہلے اپنے اوپر لگے سب الزامات کا جواب دیں اور خود کو الیکشن کمیشن سے صادق و امین ثابت کریں۔ رحمان ملک کا ردعمل

 
0
526

اسلام آباد،ستمبر 20 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے عمران خان کےآصف علی زرداری کیخلاف بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ عمران خان آنے والے وقت سے گھبرا کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے انھوں نے عمران خان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زبان کھل گئی تو بات بہت دور تک چلی جائیگی جسکا اندازہ عمران خان کو بھی ہے

عمران خان نے منگل کو حیدر آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاتھا کہ سندھ کا مسلہ آصف زرداری ہے اور آئندہ انکا پیچھا کرکے جیل میں ڈلوایا جائے گا۔

رحمان ملک نے اسکے ردعمل میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کو الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے عمران نیازی پہلے اپنے اوپر لگے سب الزامات کا جواب دیں اور خود کو الیکشن کمیشن سے صادق و امین ثابت کریں۔

آصف علی زرداری مقدمات سے بھاگنے والا لیڈر نہیں انھوں نے ہر مقدمے کا بہادری سے مقابلہ کرکے عدالتوں سے سرخرو ہوئےانکے خلاف ہر قانون استعمال کیا گیا مگر ہر بار جیت گئے۔ یہ عمران نیازی ہیں جو گرفتاری کے ڈر سے چپ رہے ہیں اور عدالت اور الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کی ہمت نہیں کرتے، عمران نیازی اگر آئین کا احترام کرتے ہیں تو عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟ نااہلی کی تلوار اب عمران خان کے سر پر لٹک رہی ہے۔

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آنے والا وقت بلاول بھٹو زرداری کا ہے جو عمران نیازی کی پریشانی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ الیکشن ہار و جیت کا کھیل ہے، چودھری منظور یا دوسرا کوئی استعفی کیوں دے۔ پی پی پی پنجاب کی قیادت نے حتی المکان کوشش کی کہ الیکشن کمپین بہتر چلا ئی جائے۔ پی پی پی قیادت این اے ۱۲۰ میں شکست پر غور و فکر کر رہی ہے اور وجوہات معلوم کرئیگی۔  انھوں نے کہا کہ پنجاب میں پارٹی قیادت سے استعفی مانگنا بالکل زیرغور نہیں۔