اے سی پیر محل کی طرف سے قبضہ مافیا کے خلاف موثر آپریشن اور افسران کو ریونیو کی وصولی کی تلقین

 
0
583

جھنگ،ستمبر 20 (ٹی این ایس): اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی قیادت میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت کروڑ وں روپے کی سرکاری اراضی واگذار کروالی گی۔ مافیا کی طرف سے پیرمحل شہر اور گردونواح میں سرکاری اراضی پر آئے روز قبضہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اضافی آبادی چک320گ ب اور اضافی آبادی لوئر کالونی پیرمحل میں کئے گئے اس  آپریشن میں نائب تحصیلدار محکمہ مال محبوب الحق لادی اور میونسپل کمیٹی پیرمحل کا  عملہ بھی شامل تھا۔

دوسری طرف اے سی پیرمحل حافظ محمد نجیب نے ماہانہ ریونیو وصولی کی میٹنگ میں ماتحت افسران کو ٹارگٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریونیو کی مکمل وصولی ہمارے فرائض میں شامل ہےاس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت برداشت نہیں کی جائے کیا۔ انہوں نے کہا تحصیل پیرمحل میں ریونیو کا جو ہدف مقرر ہے اس کی وصولی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے انھوں نے کہا کہ فرائض کی بجاآوری ہمارا مشن ہی نہیں ہماری سروس کا حصہ ہے جس کو ہر ممکن پورا کیاجائے اس موقع پر ان کے ہمراہ محبوب الحق لادی نائب تحصیلدار، منظور احمد قانونگو سمیت تحصیل بھر کے پٹواریاں نے شرکت کی۔

دریں اثناء ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل کے حکم پر پوسٹ آفس پیرمحل پر چھاپہ مارا گیا تاہم  لیٹر بکس سے کئی ماہ کی پرانی ڈاک برآمد ہونے کے باوجود ذمہ داروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ  افسران کی من مرضیوں کے باعث آئے روز محکمہ ڈا ک کے ملازمین کے بلاوجہ تبادلوںاور دوردراز علاقوں میں لگائی جانے والی انکی  ڈیوٹیوں کے باعث کئی کئی دن کی ڈاک لیٹر بکس میں پڑی رہنے کے باعث نہ صرف سائلین کا محکمہ ڈاک پر اعتماد ختم ہورہا ہے بلکہ کروڑوں روپے ماہانہ محکمہ ڈاک کو نقصان کا سامنا ہے