حکومتِ سندھ کی طرف سے سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیاں کئے جانے کی تردید

 
0
392

کراچی،ستمبر 20 (ٹی این ایس)وزیر اعلیٰ ہاوس کی طرف سے جاری ایک بیان میں اس بات کی سختی سے تردید کی گئی ہے کہ سندھ میں میرٹ کے بغیر غیر قانونی طور پر سرکاری محکموں میں بھرتیاں ہوتی ہیں۔

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کہہ چکے ہیں کہ سندھ میں تمام ملازمتیں میرٹ پر دی جائیں گی اور ہم نے ہر محکمہ میں میرٹ پر بھرتیاں کرنے کے واضع احکامات دیئے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ تاہم حکومت میں جو غیر قانونی بھرتیاںہوئی ہیں ان کی تحقیقات کی گئی ہے اور میرٹ کو پامال کرنے والے افسران کو ملازمت سے فارغ کیا گیا ۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے پولیس میں 9 ہزار سے زائد اسامیاں میرٹ پر دی ہیں، تمام اساتذہ اور ہیڈ ماسترز این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی کیے ہیں، ابھی 5 ہزار سے زائد ڈاکٹرز سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیے ہیں۔کیا یہ تمام بھرتیاں میرٹ پر نہیں؟ انھوں نے کہا کہ  جب میرٹ پر حکومت کام کررہی ہے تو ہمت افزائی کرنے کے بجائے تنقید افسوس ناک عمل ہے ہمارے خلاف تنقید ختم ہونی چاہیے۔ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس نے کہا کہ  جن کو سندھ میں پذیرائی نہیں ملی وہ شور مچاتے پھر رہےہیں۔