سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی اسحاق ڈار کو استعفا کی سفارش

 
0
509

اسلام آباد ستمبر 21(ٹی این ایس) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے اسحاق ڈار کو استعفا دینے کی سفارش کردی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا چین نے مجھ سے پوچھا ہے کہ کیا اسحاق ڈار نے استعفا دے دیا ہے، ان کے استعفا نہ دینے تک پاکستان کی بدنامی ہوتی رہے گی، کمیٹی کو اسحاق ڈار کو استعفا کی تجویز دینی چاہیے۔
اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز نے کہا کہ اسحاق ڈار کو استعفا دے دینا چاہیے۔ سینیٹر فتح محمد حسنی نے کہا کہ جس وزیر کے گھر پر چھاپے پڑ رہے ہوں اسے وزات پر نہیں رہنا چاہیے، ان کیلئے بہتر ہے کہ وہ عہدہ چھوڑ دیں، ان کیلئے وزارت کے عہدے پر برقرار رہنا مناسب نہیں ہے باعزت طریقہ یہی ہے کہ وہ استعفا دے دیں۔