نیب نے شریف خاندان کی جائیداد کی منتقلی یا فروخت پر پابندی لگا دی

 
0
386

اسلام آباد ستمبر21 (ٹی این ایس )  نیب ذرائع کے مطابق  نیب لاہور کی طرف سے نواز شریف اور ان کے بچوں مریم نواز ، حسن نواز اور حسین نواز کو 18 ستمبر کونیب کی طرف سے خطوط  لکھے جس میں انہیں جائیداد کی منتقلی یا اس کی فروخت سے روک دیا گیا  ہے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی منظوری سے شریف خاندان کو خطوط ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کے حوالے سے جاری کئے گئے ہیں ۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو خط نیب آرڈیننس 99 کی سیکشن 23 کے تحت لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ کسی قسم کی خلاف ورزی نیب آرڈیننس کے سیکشن 23 کی ذیلی شق اے کے تحت قابل سزا عمل ہے۔ نیب نے نواز شریف کے بچوں کو بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی سے روکتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر جائیداد کی فروخت یا منتقلی عمل میں لائی گئی تو یہ قابل سزا جرم ہے۔۔