ایرانی صدر حسن روحانی ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑے

 
0
592

تہران ستمبر 21(ٹی این ایس)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ یہ بہت افسوس کی بات ہو گی اگر عالمی سیاست میں آئے نئے سرکش کی وجہ سے ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے ایٹمی معاہدے حتم ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہی۔ایرانی صدر نے اس بات کی تردید کی کہ ایران جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اگر اس معاہدے کی خلاف ورزی چھ عالمی طاقتوں میں سے کسی ایک کی جانب ہوتی ہے تو ایران اس ‘بھرپور جواب دے گا’۔اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے صدر ٹرمپ کی جاہلانہ، مضحکہ خیز اور نفرت انگیز تقریر’ کی مذمت کی اور کہا کہ یہ تقریر اقوام متحدہ میں کی جانی تقریر نہیں تھی۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے تقریر کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے خیال میں امریکہ جوہری معاہدے سے نہیں نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ملک بھت اس معاہدے سے علیحدہ ہو گا وہ عالمی سطح پر تنہا رہ جائے گا اور شرمندگی کا سامنا کرنا ہو گا۔ہمیں نہیں لگتا کہ ٹرمپ اس معاہدے سے علیحدہ ہو گا۔ اگر امریکی انتظامیہ یہ سمجھتی ہے کہ وہ ایران پر دباؤ ڈال کر معاہدے سے علیحدہ ہو جائے گی تو وہ بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں۔ یا تو ایرانی جوہری معاہدہ جیسا اس وقت ہے ویسا رہے گا یا بالکل ختم ہو جائے گا۔