اسلام آباد (ٹی این ایس) شہریوں کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کریک ڈاون جاری

 
0
4

اسلام آباد (ٹی این ایس) شہریوں کے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کریک ڈاون جاری تھانہ مار گلہ، تھا نہ کر اچی کمپنی، تھانہ رمنا، تھا نہ تر نول، تھا نہ سبزی منڈی، تھا نہ کھنہ، تھا نہ لو ہی بھیر اور تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیموں نے11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 737گر ام آ ئس، 312 گر ام ہیروئن،مختلف بور کے تین پستول اور دوعدد رائفلیں معہ ایمونیشن برآمد کرلیں، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے