راولپنڈی (ٹی این ایس) چیئرمین ٹرانسپورٹرز متحدہ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات

 
0
4

راولپنڈی (ٹی این ایس) چیئرمین ٹرانسپورٹرز متحدہ ایکشن کمیٹی عصمت اللہ نیازی کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر، سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے،ملاقات میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، حالیہ واقعات کے تناظر میں ٹرانسپورٹرز کے مسائل سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال، مکمل دستاویزات، قانون پر عملدرآمد کرنے والے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کے خلاف کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی، چالان یا ایف آئی آر درج نہیں کی جائے گی،
گاڑیوں کے سٹینڈز، روٹ پرمٹ ایشوز، ٹال ٹیکس، فٹنس سرٹیفکیٹ کے مسائل محکمہ ٹرانسپورٹ سمیت متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر حل کئے جائیں گے، مال بردار گاڑیوں کے اغوا، سامان لوٹنے کے واقعات کی ایف آئی آرز بروقت درج کی جائیں گی، موٹر وے سے متعلقہ مسائل کی داد رسی کے لئے چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عصمت اللہ نیازی کل آئی جی موٹر ویز سے ملاقات کریں گے، آج لئے گئے فیصلوں پر عمل درامد کے حوالے سے چیئرمین ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی آئی جی پنجاب سے جمعہ کے روز فالو اپ میٹنگ ہو گی،ناجائز چالان، بے جا تنگ کرنے، بدعنوانی کی کسی بھی شکایت کے ازالے کے لئے پولیس کے فوکل پرسن کا تقرر کر دیا گیا ہے، پولیس فوکل پرسن ٹرانسپورٹرز سے متعلقہ تمام شکایات سن کر فوری کارروائی عمل میں لائیں گے، ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے ٹریفک پولیس ٹرانسپورٹرز کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی