راولپنڈی (ٹی این ایس) ضلع راولپنڈی کے شہید سب انسپکٹر محمد تاج کی برسی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

 
0
16

راولپنڈی (ٹی این ایس) ضلع راولپنڈی کے شہید سب انسپکٹر محمد تاج کی برسی کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہداء کے درجات بلندی کی دعا کی۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد تاج شہید 05جنوری1997ء کو تھانہ کوٹلی ستیاں میں تعینات تھے آپ کوایک کارڈرائیور نے اطلاع دی کہ سانداں والی کے قریب تین ڈاکوؤں نے اسے لوٹ لیا ہے اور دیگرگاڑیوں کو بھی لوٹ رہے ہیں جس پر آپ نے ریڈنگ پارٹی تشکیل دی اور اس کی قیادت کرتے ہوئے موقعہ پرپہنچے توڈاکوؤں نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی آپ نے انتہائی دلیری سے ڈاکوؤں کی فائرنگ کا مقابلہ کیا اسی دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدیدزخمی ہوگئے اور جام شہادت نوش فرمایا۔