کراچی (ٹی این ایس) کراچی یوسی 14 میں عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب صدر محترم صدیق اکبر نے پارٹی کی جانب سے مسیحی برادری کے مستحق افراد میں امدادی چیکس تقسیم کیے

 
0
11

کراچی (ٹی این ایس) کراچی یوسی 14 میں عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر نائب صدر محترم صدیق اکبر نے پارٹی کی جانب سے مسیحی برادری کے مستحق افراد میں امدادی چیکس تقسیم کیے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندے کونسلر ذاکر خان، کونسلر غلام محمد مگسی اور جنرل سیکرٹری صدیقی اکبر بھی موجود تھے تقریب میں سوشل ورکر اور سینیئر صحافی پیر بخش نوناری، نوشین باجی، کفایت حسن زئی، فاروق مگسی، اقبال سمیت دیگر معزز کارکنان اور ساتھیوں نے شرکت کی محترم صدیق اکبر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلا تفریق عوامی مسائل کے حل اور مستحق خاندانوں کی مدد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوامی خدمت کا یہ سفر آئندہ بھی پوری ذمہ داری کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔