بیوروکریسی میں غیر قانونی ترقیاں روکنے کی درخواست کی سماعت 27 ستمبرتک ملتوی

 
0
455

اسلام آباد ستمبر 22 ( ٹی این ایس ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوروکریسی میں غیر قانونی ترقیاں روکنے کی درخواست کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل افنان کریم کنڈی پیش ہوئے بےس سے زائد سینئر افسران نے ترقیاں روکنے کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہوا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نے افسران کو ترقیوں کےلئے بورڈ کا اجلاس طلب کیابیوروکریسی میں ترقیاں ایک خاص گروپ کو دی جارہی ہیں جوائنٹ سیکرٹری کےڈ قےصر مجےد ملک نے کہا کہ سنےئر افسر گریڈ 20 جبکہ جونئیر افسر گریڈ 22 میں ترقی پارہے ہیںحکومتی حمایت یافتہ بیوروکریٹس کو ترقی دے کر گروپنگ کی گئی ہے بیوروکریسی کے گروپ نے اگلے دس سال تک اہم عہدوں پر رہنے کی منصوبہ بندی کی عدالت نے کےس کی سماعت 27ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔