اسلام آباد (ٹی این ایس) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی محمد جواد طارق اور ایس ایس پی انویسٹیگیشن محمد عثمان طارق بٹ سے میٹنگ۔ پولیس کے شہریوں کی سہولت کے لئے کئے گئے اقدامات، کمیونٹی پولیسنگ کے انیشییٹوز اور تھانہ جات میں شہریوں کے لئے بہترین سروسز کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ آئی جی نے افسران کو سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
















