وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی

 
0
386

اسلام آباد ستمبر23 ( ٹی این ایس )سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیرخزانہ اسحاق ڈار کیلئے پاناما پیپرز، احتساب عدالت اورحدیبیہ پیپرزمل کیس درد سربنے تووزیر خارجہ خواجہ آصف کیلئے بھی اقامہ مشکلات کھڑی کرنے کوتیارہوگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہنماء تحریک انصاف عثمان ڈارکی خواجہ آصف کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کرے گا،،،جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اخترکیانی اورجسٹس حسن اورنگزیب26ستمبرکو درخواست کی سماعت کریں گے،،عثمان ڈارنے درخواست میں خواجہ آصف کے خلاف غیرملکی کمپنی میں ملازمت ، تںخواہ لینے ، اقامہ اورکاغذات نامزدگی میں آمدنی ظاہرنہ کرنے کے الزمات لگائے ہیں