روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کے لیے بھارت سرگرم

 
0
852

اسلام آباد ستمبر 23 ( ٹی این ایس) بھارت نے میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کیلیے سیکورٹی فورسز کو ہر قسم کا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ بنگلادیش کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی بھی بڑھادی گئی ہے۔اس کا مقصد میانمار سے بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھارتی سرحد میں داخلے سے روکنا ہے ۔ اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز مرچوں کے اسپرے کے علاوہ اسٹن گرینیڈ بھی استعمال کررہے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں وحشیانہ مظالم کرکے روہنگیا مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے ۔ بنگلادیش کے کیمپوں میں بھی مہاجرین کی حالت اچھی نہیں ۔ ۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھاکہ سیٹلائٹ تصاویر سے روہنگیامسلمانوں پر مظالم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کا وقت ختم ہوگیا ، میانمارکے حکام چاہتے ہیں کہ روہنگیا مسلمانوں کو واپس لوٹنے کے لیے کوئی گھر نہ ملے